مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے ورثا کا بلوچستان کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے ورثا نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام اہم داخلی اور قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبائلی رہنما سردار نسیم پانیزئی کے مطابق بلیلی، زیارت کراس، پشین، چمن اور دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔