مقامی ۱۴ اگست ۲۰۲۶

زیارت میں مسلح افراد کی موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ، 2 نوجوان شہید، 2 زخمی

زیارت (ویب نیوز) زیارت کے علاقے میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ناکہ بندی کررکھی تھی اور موٹر سائیکل سواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت احسان اللہ اور محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سنجاوی سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی اور زخمیوں کو ان کے آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد رات گئے تک علاقے میں ناکہ بندی اور سکیورٹی اقدامات جاری رہے۔