مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

زیارت اور ہنہ اوڑک کے واقعات کی مذمت، مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ: جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت نظریاتی کے رہنماؤں نے زیارت میں پولیس اہلکاروں اور ہنہ اوڑک میں قبائلی عوام پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور مغویوں کی فوری اور محفوظ بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے اور حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آتی ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ زیارت اور ہنہ اوڑک کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔