مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

رحیم کاکڑ کی سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کی مذمت، ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑھے لکھے اور پیشہ ور افراد کو اس طرح نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مقتول اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے جا رہے تھے اور ایسے واقعات معاشرے میں خوف اور بے چینی کو جنم دیتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔