مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

دہشت گردی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں میں بھرپور شرکت کی جائے: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے زیارت اور ہنہ اوڑک میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ، زیارت کراس اور خانوزئی میں جاری احتجاجی دھرنوں اور جلسوں میں بھرپور شرکت کریں۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں دہشت گردی، اغوا اور بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے۔