دکی (ویب نیوز) دکی ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ پیٹی ٹھیکیداران ایسوسی ایشن کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کل سے کوئلے کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ رہنماؤں کے مطابق رکنی کے علاقے میں جلائے گئے ٹرک کے معاوضے کی ادائیگی پر مکمل اتفاق ہو گیا ہے اور معاوضے کی رقم جمع کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ہڑتال سے کول مائنز اور کوئلہ صنعت کو بھاری مالی نقصان پہنچا، تاہم معاہدے کے بعد ترسیلی نظام معمول پر آ جائے گا اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظات بھی دور ہوں گے۔
