مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

دکی میں یارو شہر ندی پل کے قریب دھماکہ، پل کو جزوی نقصان، جانی نقصان نہیں ہوا

دکی (ویب نیوز) ضلع دکی کے علاقے یارو شہر ندی پل کے قریب ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں پل کے ایک حصے کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پل کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے اور شہریوں سے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔