مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

دکی میں کوئلہ کان کا افسوسناک حادثہ، ایک افغان کانکن جاں بحق، 5 زندہ بچا لیے گئے

دکی: دکی کے علاقے پتھر ٹاپ میں کوئلہ کان کے اندر افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک افغان کانکن جاں بحق جبکہ 5 کانکنوں کو 32 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ بچا لیا گیا۔ مائنز انسپکٹر یار جان بلوچ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کے اندر کام کے دوران اچانک مٹی اور پتھر گرنے سے 6 کانکن اندر پھنس گئے، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں، انتظامیہ اور مقامی مزدوروں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ شدید مشکلات کے باوجود جدید مشینری اور دستی طریقوں سے ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے کانکنوں کو باہر نکالا گیا، تاہم ایک مزدور جانبر نہ ہو سکا جس کی لاش سول اسپتال دکی منتقل کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔