دکی (ویب نیوز) دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ قوم مری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور لیویز نے لاش اسپتال منتقل کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
