تازہ ترین ۲ اگست ۲۰۲۶

دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی

اسلام آباد (ویب نیوز): چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ دوسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں جنوبی کوریا نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کی۔ تیسرے کوارٹر میں عبدالرحمٰن نے پاکستان کے لیے مقابلہ برابر کیا، جبکہ چوتھے کوارٹر میں ابو محمد نے دو شاندار گول اسکور کرکے قومی ٹیم کو 1-3 سے کامیابی دلائی۔ میچ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے بھی دیکھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 4 اگست کو کھیلا جائے گا۔