مقامی ۱۵ اگست ۲۰۲۶

دالبندین کے گردونواح میں زلزلہ؛ 35 کلومیٹر گہرائی کے جھٹکے محسوس کیے گئے

دالبندین(ویب نیوز)زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں بتایا گیا ہے۔ اچانک جھٹکوں کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پی ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ برقرار ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔