مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

دالبندین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

دالبندین (ویب نیوز) دالبندین کے نواحی علاقے لگاپ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ متعدد زخمی فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، گاڑیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، جبکہ فرار افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔