کوئٹہ (ویب نیوز) قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج فارس سے گزرنے والے مائع قدرتی گیس بردار جہاز ’’المعیدہ‘‘ کو نامعلوم سمت سے ایک پروجیکٹائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعے کی شام پیش آیا، تاہم جہاز کے عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی ماحول کو نقصان پہنچا۔ قطری گیس ٹرانسپورٹ کمپنی نے بتایا کہ جہاز محفوظ اور کام کرنے کے قابل ہے۔ واقعے کے بعد قطر نے بحری سلامتی اور توانائی کی ترسیل کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
