خضدار(ویب نیوز) تحصیل وڈھ کے علاقے ماروئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات اور مقتول کی شناخت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
