مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

خضدار میں نال کراس کے قریب زمبیاد گاڑی پر فائرنگ، پیٹرول سمیت جل کر خاکستر

خضدار(ویب نیوز)تحصیل وڈھ کے علاقے نال کراس روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول سے لوڈ زمبیاد گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ پیٹرول سمیت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متاثرہ خاندان کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جلنے والی گاڑی متاثرہ خاندان کے روزگار کا واحد ذریعہ تھی، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔