مقامی ۱۰ جون ۲۰۲۶

خاران، سانحہ زہری کے خلاف بی این پی کی کال پر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال، تمام کاروباری مراکز بند

خاران (صداقت ویب سائٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر سانحہ زہری واقعہ کے خلاف ضلع خاران میں بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی جس سے تمام کاروباری وتجارتی مراکز مالیاتی ادارے مکمل طور پر بند رہے اس دوران چیف چوک پر بی این پی کے ضلعی ڈپٹی ارگنازر ندیم بلوچ سیاہ پاد کی قیادت میں، سینئر راہنماوں صدام حسین بلوچ، ہمراز ساسولی، محی الدین بلوچ لیڈر خدا بخش، کریم ثنا بلوچ، چیف زکریا، عزیز احمد جمیل بلوچ، صالح قادری، موجود تھے ،اور شٹرڈاون ہڑتال کا جائزہ لیتے رہے۔