مقامی ۷ جون ۲۰۲۶

خاتون ڈاکٹر کو تیزاب حملے سے بچانے کی کوشش میں عبدالرزاق زخمی، ہسپتال میں علاج جاری

کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل ویب ڈیسک)سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر ہونے والے ہولناک تیزاب حملے کے دوران انسانی ہمدردی اور بہادری کی ایک بڑی مثال سامنے آئی ہے، جہاں لیڈی ڈاکٹر کو بچانے کی کوشش میں عبدالرزاق ترہ کئی نامی شخص بھی تیزاب کی زد میں آکر زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق جب نامعلوم ملزم نے ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی تو وہاں موجود عبدالرزاق ترہ کئی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ خود بھی تیزاب گرنے سے زخمی ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق ترہ کئی کو فوری طور پر برنز وارڈ منتقل کر کے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔