کوئٹہ(صداقت انٹرنیشنل ویب ڈیسک)سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے اندوہناک واقعے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ذرائع کے مطابق تیزاب پھینکنے والا ہلاک ملزم سول ہسپتال کا ہی لفٹ آپریٹر نکلا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے اس ملزم کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے تھا اور وہ ہسپتال میں پرائیویٹ ملازم کے طور پر کام کر رہا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حملے کے اصل محرکات کا پتا لگایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ہلاک ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر فوری طور پر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، اور موبائل ڈیٹا سمیت دیگر حاصل ہونے والے تمام فرانزک شواہد کی روشنی میں ہی تحقیقات کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔
