مقامی ۱۴ جون ۲۰۲۶

حکومت بلوچستان اور نیب کی مشترکہ کارروائی، اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار

کوئٹہ(ویب نیوز) حکومت بلوچستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبے بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔ کارروائی کے بعد واگزار کی گئی زمین محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے حوالے کر دی گئی۔ حکام کے مطابق گوادر، کوئٹہ، شیرانی، سبی، لسبیلہ اور حب سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ نیب اور صوبائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور لینڈ ریکارڈ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔