کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان اور جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے ہنہ اوڑک اور زیارت کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران مسلسل دہشت گردی کے واقعات سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کی عملداری کہیں نظر نہیں آتی اور حکومت صرف مذمتی بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے جاری احتجاجی دھرنوں اور متاثرین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کے تحفظ، امن و امان کی بحالی، حقائق سامنے لانے اور دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
