مقامی ۲۴ جون ۲۰۲۶

حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات سے قوم مایوسی کا شکار، ملک کو مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جابرانہ اقدامات، عوامی مسائل سے لاتعلقی اور غلط پالیسیوں کے باعث قوم شدید مایوسی کا شکار ہے جبکہ ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل کے بجائے حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے اور منفی بیانیے کے ذریعے انتشار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے کشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مطالبات کو طاقت کے ذریعے دبانے اور ایکشن کمیٹی پر پابندی لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ سیاسی مکالمے اور مذاکرات ہی دیرپا حل کا راستہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے سیاسی تدبر، فہم و فراست اور مذاکراتی عمل کو ترجیح دی جائے۔