مقامی ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

جے یو آئی کی پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نظامِ قیمت کی مذمت، پالیسی واپس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مجوزہ نئے نظام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ جماعت کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ ضروریات کی قیمتیں بڑھیں گی، جبکہ مزدور، کسان، تاجر اور تنخواہ دار طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پالیسی کو فوری واپس لیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔