مقامی ۷ ستمبر ۲۰۲۶

جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

جھل مگسی (ویب نیوز) پولیس کے مطابق جھل مگسی پولیس تھانہ ہتیاری کی حدود میں گوٹھ وریام کے علاقے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے مسمی مور خان ولد صالح محمد، جو جوئیہ قوم سے تعلق رکھتا اور میرپور کا رہائشی تھا، پر فائرنگ کردی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔