تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مولانا فضل الرحمٰن کے ہر حکم پر لبیک کہنے کے لیے تیار رہیں، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ اور پارلیمانی اراکین کے اجلاس میں صوبے کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے ہر حکم پر لبیک کہنے اور ممکنہ سیاسی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کی۔ شرکا نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری اور کاروباری سرگرمیوں میں کمی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن کا بل اور مائنز اینڈ منرلز سے متعلق مسودہ فوری طور پر بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور دینی تشخص کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔