مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

بی اے مال عسکری چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد

کوئٹہ: بی اے مال عسکری چیک پوسٹ کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ویلفیئر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی چھیپا ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ جاں بحق شخص نشے کا عادی تھا، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پولیس اور اسپتال انتظامیہ متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔ چھیپا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔