مقامی ۲۳ مئی ۲۰۲۶

بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ، فائرنگ کے تبادلے میں 8 مسلح حملہ آور ہلاک

بنوں (صداقت نیوز) تھانہ میریان کی حدود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 مسلح حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے حصہ لیا اور نگرانی کے لیے جدید ڈرونز اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔