بلیدہ(ویب ڈیسک) ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے میں ایف سی مرکز سے راشن اتارنے کے بعد واپس آنے والی گاڑیوں پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ زمیاد گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد ٹرک مالک کے بیٹے کو بھی مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور متعلقہ حکام نے علاقے میں کارروائی شروع کردی، جبکہ جاں بحق ڈرائیور کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
