مقامی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

بلوچستان کے کالجوں کے مالی و ترقیاتی مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، عملی اقدامات کا فیصلہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے کالجوں کو درپیش مالی مشکلات اور ترقیاتی امور کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر کے کالجوں کو درپیش مالی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے کہا کہ بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کالجوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔