کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت، کور کمانڈر سے مطالبہ کیا کہ ہنہ اوڑک، قلعہ عبداللہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
