مقامی ۶ اگست ۲۰۲۶

بلوچستان میں کہیں بھی کرفیو نافذ نہیں کیا گیا، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ویب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں کرفیو نافذ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بے بنیاد افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں، صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔