کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین سروس ایک روز کے لیے عارضی طور پر معطل کردی گئی اور کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہ ہوسکی۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔
