مقامی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

بلوچستان میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی صداقت انٹرنیشنل) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے کے تمام ضلعی اسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں دیہی اور دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیا جائے گا‘یہ بات انہوں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیر صحت نے بتایا کہ حکومت صوبے کے بڑے اسپتالوں میں جدید مشینری، ادویات اور ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے تاکہ مریضوں کو بہتر علاج میسر آسکے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جبکہ ٹیچنگ اسپتالوں میں اصلاحات کے ذریعے علاج معالجے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت اور عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔