مقامی ۱۸ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں سیف سٹی فیزاا- اور نوجوانوں کے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے لیے اربوں روپے مختص

کوئٹہ (ویب نیوز)صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ترقیاتی مد میں 16 ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 1.41 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے سیف سٹی منصوبے کے فیز II کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیجی بز پروگرام کے دوسرے مرحلے کی مد میں 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔