مقامی ۲۵ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت

کوئٹہ/گوادر/لسبیلہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں اور عوامی سہولیات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اجلاس میں حب، گڈانی اور گوادر میں صنعتی سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور معاشی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ایف بی آر نے ایران کے ساتھ کارگو ٹرانزٹ اور کراس اسٹفنگ کے لیے نیا آپریشنل طریقہ کار جاری کر دیا ہے جس سے گوادر پورٹ کی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب آر ٹی اے کوئٹہ نے گرین بس سروس کی معطلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سروس کے معمول کے مطابق جاری رہنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ لسبیلہ میں جنگلاتی لکڑی کی نقل و حمل پر عائد 90 روزہ پابندی پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔