مقامی ۵ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان میں دو ماہ کے دوران ہونے والی بھرتیوں کے کامیاب امیدواروں کو بلایا جائے، علی مدد جتک

کوئٹہ(ویب نیوز)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی علی مدد جتک نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف محکموں میں سرکاری بھرتیوں میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو طلب کرکے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں سے حلف لے کر پوچھا جائے کہ آیا انہوں نے سرکاری نوکریاں خریدی ہیں یا نہیں، جبکہ نوکریوں کی خرید و فروخت سے متعلق الزامات کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں تاکہ میرٹ پر کامیاب امیدواروں اور عوام کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔