مقامی ۵ جولائی ۲۰۲۶

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کی قیادت نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ امن و امان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود دہشت گردی، قتل و غارت اور جرائم میں کمی نہیں آ رہی، جبکہ شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر جامع حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ بلوچستان میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔