مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

بلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے، سید امان شاہ

کوئٹہ(ویب نیوز) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میڈیا فورم صوبے بھر کے میڈیا پرسنز کی توانا اور مؤثر آواز بن چکا ہے، صحافیوں کے حقوق، آزادی صحافت اور میڈیا کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے فورم کی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے مرکزی صدر قیوم بلوچ، سیکرٹری جنرل اللہ داد رند اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع صوبے میں صحافی محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل اجاگر کرنے اور حقائق عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میڈیا فورم کی جانب سے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا خوش آئند ہے، جس سے ان کے مسائل متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں مدد ملے گی۔ سید امان شاہ نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی آزادی صحافت، آزادی اظہار اور صحافیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے ہر جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔