کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زیارت میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مضبوط قلعہ ہے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست، گرفتاری یا ہلاکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
