مقامی ۸ جولائی ۲۰۲۶

باباکوٹ سے مدرسے میں زیر تعلیم تین بچے لاپتہ، ورثا کی بازیابی کی اپیل

باباکوٹ (ویب نیوز) باباکوٹ کے رہائشی غلام نبی بنگلانی، حاجی کجلا خان بنگلانی اور امداد علی بنگلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دو کمسن بیٹے غلام سرور، محمد انور اور پوتا سکندر علی مدرسہ احسانیہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ورثا کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ نے بتایا کہ بچے گھر چلے گئے ہیں، تاہم اہل خانہ نے ہر ممکن جگہ تلاش کے باوجود انہیں نہیں پایا۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی نصیرآباد سے بچوں کی فوری بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔