مقامی ۹ جون ۲۰۲۶

اے این پی تحصیل قلعہ عبداللہ کے سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلی زئی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت

کوئٹہ(ویب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اے این پی تحصیل قلعہ عبداللہ کے سیکرٹری اطلاعات دولت خان پیرعلی زئی کی جنگل بازار میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن دشمن عناصر کی ایک گھناؤنی کارروائی قرار دیا ہے۔ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور ٹارگٹ کلنگ، قتل و غارت اور بدامنی کے مسلسل واقعات عوام میں شدید بے چینی اور خوف و ہراس پیداکررہےہیں عیدالاضحیٰ کے بعد سے اب تک متعدد بے گناہ اور نہتے افراد مختلف پرتشدد واقعات میں اپنی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں تاہم ان واقعات کے ذمہ دار عناصر تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں جس کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے بیان میں حکومت بلوچستان قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شہید دولت خان پیرعلی زئی کے قتل کی فوری غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس المناک واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے بیان میں شہید دولت خان پیرعلی زئی کی سیاسی، تنظیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پارٹی کے ایک متحر مخلص اور نظریاتی کارکن تھے جنہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے پیغام جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے لیے انتھک جدوجہد کی انہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتیں پارٹی کو مضبوط بنانے تنظیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے وقف کر رکھی تھیں ان کی ناگہانی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ عوامی نیشنل پارٹی کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے صوبائی بیان میں شہید کے اہلِ خانہ عزیز و اقارب اور تمام کارکنوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،