مقامی ۲۲ مئی ۲۰۲۶

ایئرپورٹ روڈ لینیئر پارک میں شہری سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا روزانہ جائزہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر): میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مجسٹریٹ کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر قائم لینیئر پارک اور اس کے اطراف علاقوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری ہیں، جہاں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ٹریفک کی روانی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارک کی خوبصورتی، سبزہ زاروں کی دیکھ بھال، روشنی کے انتظامات اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول کی فراہمی، عوامی مقامات کی بہتری اور شہری سہولیات کے معیار کو بلند کرنے کیلئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ کوئٹہ شہر کو ایک بہتر اور منظم شہری ماحول فراہم کیا جا سکے۔