مقامی ۲۰ اگست ۲۰۲۶

اوستہ محمد میں نوجوان کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا، لاش برآمد

اوستہ محمد(ویب نیوز) صدر پولیس تھانے کی حدود میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت خالد حسین کوکر کے نام سے ہوئی ہے، جو گوٹ پیارا خان عمرانی کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ قتل کی وجوہات اور ملوث افراد سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔