اوتھل (ویب نیوز) ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے موچی محلہ میں 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد مقامی افراد نے مبینہ ملزم بشیر احمد کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے قومی شاہراہ تک لے گئے، تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ واقعے کے بعد بچے کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو پولیس کے حوالے نہ کیا جائے اور اسے سخت سزا دی جائے۔ بعد ازاں ملزم کی پولیس گرفتاری کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا، تاہم اوتھل کے ایس ایچ او عبدالوحید مگسی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
