تازہ ترین ۱ نومبر ۲۰۲۶

انسدادِ بدعنوانی عدالت کا فیصلہ، ٹھیکیدار اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نصیرآباد کو سات، سات سال قید

کوئٹہ (ویب نیوز) خصوصی عدالت انسدادِ بدعنوانی بلوچستان کے جج نجیب اللہ خان کاکڑ نے مقدمہ نمبر 03/2025 میں جرم ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ نصیرآباد عبدالقدوس مینگل اور ٹھیکیدار عبدالمجید کو سزا سنادی۔ عدالت نے دونوں مجرمان کو انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت سات، سات سال قید بامشقت جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت دو، دو سال قید اور دس، دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید دو ماہ قید ہوگی۔ فیصلے کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نصیب اللہ کاکڑ نے تفتیشی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔