انٹرٹینمنٹ ۳۰ اگست ۲۰۲۶

ممتاز قبائلی شخصیت سید نصرت آغا کراچی میں انتقال کر گئے

کوئٹہ/کراچی (ویب نیوز): ممتاز قبائلی و سماجی رہنما سید نصرت آغا کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کو کراچی میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جبکہ فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں فاتحہ خوانی مکمل ہونے کے بعد جلد ہی کوئٹہ میں بھی مرحوم سید نصرت آغا کی رہائش گاہ، سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک نمبر 5، میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ مرحوم کے اہلِ خانہ اور متعلقین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی آنے کی زحمت نہ کریں۔ کراچی میں فاتحہ خوانی مکمل ہونے کے بعد مرحوم کے لیے کوئٹہ میں باقاعدہ فاتحہ خوانی منعقد کی جائے گی، جس کی تاریخ اور وقت سے عوام کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔ سید نصرت آغا کے انتقال پر مختلف قبائلی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔