تازہ ترین ۱۸ جون ۲۰۲۶

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

کوئٹہ (ویب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد دستاویزی تجاویز کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بجٹ کا مجموعی حجم 1089 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 797 ارب روپے جبکہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 206 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کابینہ نے محصولات کا ہدف 170 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری بھی دی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود متوازن، عوام دوست اور ترقی پر مبنی بجٹ تیار کیا گیا ہے جس میں صحت، تعلیم، صاف پانی، انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقع کو ترجیح دی گئی ہے۔