انٹرٹینمنٹ ۱ جون ۲۰۲۶

بندر نے درخت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کردی، عدالت کے باہر دلچسپ تماشا

کوئٹہ (صداقت نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک بندر نے اُس وقت شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا جب اس نے ایک شخص سے تقریباً 2 لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیا اور قریبی درخت پر چڑھ کر نوٹوں کی بارش کر دی۔ اطلاعات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر اُس وقت پیش آیا جب ایک شہری زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں اپنے وکیل سے ملاقات کے لیے آیا تھا اور اس کے ہاتھ میں 500 روپے کے نوٹوں سے بھرا بیگ موجود تھا۔ اسی دوران اچانک ایک بندر جھپٹا مار کر بیگ لے اڑا اور درخت پر جا بیٹھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بندر نے بیگ کو شاید کھانے کی چیز سمجھ کر کھولا لیکن اندر سے نوٹ نکلنے پر اس نے گڈیوں کو پھاڑ کر نوٹ ہوا میں اچھالنا شروع کر دیے، جس سے موقع پر موجود افراد میں کھلبلی مچ گئی اور لوگ سڑک پر بکھرے نوٹ سمیٹنے کے لیے جمع ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ دلچسپ منظر وسیع توجہ حاصل کر رہا ہے۔